سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
سونے کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویب ڈیسک:   ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں سونے کے نرخوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے اور گھٹتے رہتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر خریداروں، سرمایہ کاروں اور زیورات کی خریداری کرنے والے شہریوں پر پڑ رہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *