موبائل صارفین کے لئے پی ٹی اے نے مفت 2 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹس کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) — پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ اس تاریخی موقع پر تمام صارفین کے لیے مفت ڈیٹا پیکیج کا تحفہ دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے چیئرمین کے مطابق:
“اس سنگِ میل کے جشن کے طور پر آج 24 گھنٹوں کے لیے ہر موبائل صارف کو 2 جی بی مفت ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس دیے جائیں گے۔”
چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے 80.30 فیصد علاقوں میں موبائل سروس کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ اور فکسڈ لائن سبسکرائبرز 30 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
تمام صارفین یہ خصوصی آفر حاصل کرنے کے لیے #2200* ڈائل کریں۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ:
“ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد مضبوط کنیکٹیویٹی ہے۔ ہم سپیکٹرم نیلامی کو بروقت مکمل کرنے اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں مفت وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔”
یہ اقدام نہ صرف صارفین کے لیے خوش آئند ہے بلکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک مثبت قدم بھی ثابت ہوگا۔