صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کے لیے زندگی تلخ ہو جائے گی۔

0
pic_97c92_1749844265
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (ویب ڈیسک) — ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے “وعدہ صادق 3” کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ “ہماری مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دیں گی”۔

سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کے لیے زندگی تلخ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اسرائیلیوں کو بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ہماری افواج دشمن پر سخت ضربیں لگائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران نے تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی اہداف پر 100 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جن میں سے کئی اسرائیلی وزارت دفاع کے قریب گرے اور علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے جانے اور ایک خاتون پائلٹ کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب میں ہونے والی شدید تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت دفاع کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہر بھر میں سائرن بجنے لگے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا، “یہ جنگ اسرائیل نے شروع کی، ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے، اور دشمن کو کچل کر رکھ دیں گے۔”

ایران کی کارروائی پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *