18 سال سے کم عمر شادی کو غیر شرعی قرار دینا درست نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

0
886373_44113406
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کو غیر شرعی اور آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے۔ جماعت کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی پہلے ہی اس قانون سازی کو مسترد کرچکی ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اس بل کو منظور کرنے میں غیر معمولی جلد بازی کا مظاہرہ کیا، جس سے عوام میں حکمرانوں کی نیتوں پر شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت سے متصادم ہے جبکہ آئین پاکستان بھی کسی ایسے قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا جو اسلامی تعلیمات سے ٹکراتی ہو۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اس قانون کو ہر قانونی اور آئینی پلیٹ فارم پر چیلنج کرے گی، اور اس کے خلاف مؤثر مزاحمت کی جائے گی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *