لیہ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہونہار اسکالرشپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

0
877348_69964062
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کے دوران ہونہار اسکالرشپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے خود ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ذہین طلبہ میں لیپ ٹاپس اور اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔ تقریب میں طلبہ نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا اور خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

مریم نواز شریف نے تلاوت کرنے والے طلبہ کو تحائف بھی پیش کیے، جسے حاضرین نے سراہا۔ اس موقع پر ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے مختلف سرکاری جامعات، میڈیکل کالجز اور کالجز کے 1,645 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہونہار اسکالرشپ پروگرام فیز ٹو کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 1,696 طلبہ میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 93 لاکھ روپے کے وظائف بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ یہ طلبہ اپنے تعلیمی سفر کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *