نوشہرہ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں ایک افسوسناک واقعے میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں فوری کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور لڑکی کی میڈیکل رپورٹ تفتیش میں اہم کردار ادا کرے گی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی پیش رفت کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔