ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے کئی درجے زیادہ ہوگا

0
images (10)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے آئندہ چار روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 15 سے 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پیئیں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن کر گرمی سے بچاؤ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، لہٰذا شہری الرٹ رہیں اور خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گرمی کی غیر معمولی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کا واضح اشارہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقدامات ناگزیر ہو چ

کے ہیں۔

 

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *