پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (ویب ڈیسک) — پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق، سیریز کا آغاز فیصل آباد میں ہوگا جہاں پہلے دو میچ 25 اور 27 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد باقی تین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بالترتیب 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو ہوں گے۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد کسی بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی کرے گا، جس پر مقامی شائقین کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔