سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر! قیمت میں حیران کن کمی ریکارڈ

0
images (2)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ریلیف کی ایک اور خوشخبری آ گئی ہے، ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی بھاری کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1368 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت کا رجحان مندی کا شکار رہا، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3289 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مزید نیچے آنے کا امکان ہے، جس کا فائدہ زیورات خریدنے والے صارفین کو ہو سکتا ہے۔

 

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *