20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

0
Wheat-flour-696x522
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — عوام کیلئے ریلیف کی خبر آگئی ہے، آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2250 روپے تک گرنے کے بعد فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے کمی کر دی ہے۔

لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق، بڑی فلور ملز نے اپنے برانڈز کے 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1420 روپے سے کم کر کے 1320 روپے کر دی ہے، جب کہ پرچون قیمت 1500 روپے سے گھٹ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔

چھوٹی فلور ملوں نے بھی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اب ان کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 1220 روپے سے کم ہو کر 1120 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پرچون قیمت 1300 روپے سے کم ہو کر 1200 روپے کر دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے تسلسل سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے، اور رمضان کے بعد بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نرمی برقرار رہ سکتی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *