دبئی ایئرپورٹ پر مسٹر پتلو کی گرفتاری، حقیقت کیا ہے؟ جانئے مکمل کہانی

0
Mr.-Patlo-Arrested-in-Dubai
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو قطر جانے کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، لیکن ان کی گرفتاری کی اصل وجہ اب سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ گرفتاری کے بعد ان کے دوست اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کی، تاہم اس معاملے کے پیچھے ایک حیران کن کہانی چھپی ہوئی ہے۔

یوٹیوبر حارث بھٹی کے مطابق، مسٹر پتلو ٹک ٹاک لائیو کے ذریعے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے ٹک ٹاکرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب وہ قطر کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جس کی دعوت انہیں رجب بٹ نے دی تھی۔ یہ ایونٹ ایک مشہور ایپ کے خصوصی پروگرام کا حصہ تھا۔

حارث بھٹی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے درمیان چھوٹے چھوٹے تنازعات اکثر شدت اختیار کر لیتے ہیں، اور بعض اوقات فینز اس میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ مسٹر پتلو کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب کسی پچھلے تنازعے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک مخصوص فرد کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیا تھا۔ ان کے فالورز نے اس شخص کی فیملی کے جعلی، مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔

اس پر متاثرہ فریق نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مسٹر پتلو کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، جس کے نتیجے میں دبئی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ حارث بھٹی نے مزید وضاحت کی کہ مسٹر پتلو نے خود وہ ویڈیوز نہیں بنائیں، مگر ان کے فینز کی غیر ذمہ داری نے انہیں اس مشکل میں ڈال دیا۔

اب مسٹر پتلو پولیس کی حراست میں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *