تل ابیب (ویب ڈیسک) — اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جمعہ کی صبح داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ (Negev) میں تباہی مچائی ہے۔
“ٹائمز آف اسرائیل” کی رپورٹ کے مطابق، میزائل ایک رہائشی کمپلیکس کے قریب گرا جس کے نتیجے میں متعدد کاروں میں آگ بھڑک اٹھی اور قریبی گھروں کو نقصان پہنچا۔
ایمبولینس حکام کا بیان:
اسرائیلی ایمبولینس اتھارٹی نے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے، تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں ہوا، جہاں دونوں جانب سے فضائی اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی صورتحال مزید نازک رخ اختیار کر سکتی ہے۔