ٹکر کارلسن کا صدر ٹرمپ کو مشورہ: “امریکا اسرائیل کی جنگ میں نہ پڑے”

0
1103270_1297865_trump-tucker-carlson_updates
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — معروف امریکی تجزیہ کار ٹک کارلسن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں اور نیتن یاہو کی جنگ پسند حکومت کی پشت پناہی بند کریں۔ کارلسن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جنگ امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ “اسرائیل کو اپنی جنگ خود لڑنی چاہیے، امریکا کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ، مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی نئی لہر یا امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے، خاص طور پر ایران پر اسرائیلی حملوں سے پہلے دونوں رہنماؤں میں مشاورت کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ، جوہری معاہدے میں ناکامی کا نتیجہ ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور سفارتی حل کے حق میں ہیں۔

ٹکر کارلسن کی یہ رائے امریکی عوام اور پالیسی سازوں میں ایک نئی بحث چھیڑ سکتی ہے کہ آیا امریکا کو اسرائیل کی ہر پالیسی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے یا قومی مفاد کو اولیت دی جائے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *