ایران نے اسرائیل کے دو جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے مار گرائے  اور  خاتون پائلٹ کو  حراست میں لے لیا

0
_99966682_mediaitem99966681.jpg
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (ویب ڈیسک) — ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اور سنگین موڑ آگیا۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جو ان طیاروں میں سے ایک کی پائلٹ تھیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایران کے “وعدہ صادق 3” آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، خاتون پائلٹ کو تل ابیب کے قریب مار گرائے گئے طیارے سے زندہ پکڑا گیا اور اب وہ ایرانی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ “ایران کی جانب سے خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔” اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کے تمام طیارے اور پائلٹس محفوظ ہیں، اور ایرانی پروپیگنڈا صرف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دعوے کی تصدیق یا تردید فی الحال ممکن نہیں کیونکہ دونوں ممالک کی جانب سے اطلاعات میں شدید تضاد ہے۔ اگر ایران کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ نہ صرف اسرائیل کے لیے بڑا دھچکا ہوگا بلکہ خطے میں مزید سنگین کشیدگی کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *