فیصل آباد میں میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) — فیصل آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی نے چلتی ٹرین کے نیچے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ چک جھمرہ روڈ پر بھائی والا پَھاٹک کے قریب پیش آیا۔
خودکشی کرنے والا جوڑا عدیل ٹاؤن کا رہائشی تھا، جن کی شادی صرف ڈھائی ماہ قبل ہوئی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ساجد اور ان کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اہلِ علاقہ واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہےہیں۔