مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت 5 افراد کے خلاف ٹک ٹاکر کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

0
images (19)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — معروف یوٹیوبر رجب بٹ، مان ڈوگر، سلمان حیدر اور دیگر کے خلاف ایک خاتون کے ریپ، نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میلنگ کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کی سوشل میڈیا پر سلمان حیدر نامی نوجوان سے دوستی ہوئی، اور وہ اسے مختلف ریسٹورنٹس پر لے جاتا رہا۔ بعد ازاں سلمان نے بحریہ آرچرڈ کے ایک گھر میں نشہ آور چیز پلا کر اس کا ریپ کیا، اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ شروع کر دی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے اور اس کی بہن پلوشہ نے سلمان سے رابطہ کیا تو سلمان کے گھر میں موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، اور جہانگیر بٹ نے انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر واقعے کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *