غزہ میں ایک اور خونی صبح: اسرائیلی بمباری سے مزید 75 فلسطینی شہید

لاہور (ویب ڈیسک) — فلسطین کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر اسرائیلی درندگی کی لپیٹ میں آ گئی۔ غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں 70 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ صبرا کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں 16 افراد جاں بحق ہو گئے — ایک پورا خاندان ملبے تلے دفن ہو گیا۔
فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں مجاہدین موومنٹ کے سیکریٹری جنرل، شیخ اسعد ابو شریعہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، جہاں الخلیل کے قریب فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے عسکری نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ ماؤں کی گود میں سسکتے شیرخوار، نہتے عوام اور بچوں پر برسنے والے بم — سب کچھ عالمی ضمیر کی بے حسی کو بے نقاب کر رہے ہیں۔