چین نے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ایئرکرافٹ تیار کر لیا

0
Jiutian-SS-UAV-rivals-the-United-States-MQ-9-Reaper-and-RQ-4-Global-Hawk-though-it-diverges-in-mission-design
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے دفاعی میدان میں ایک اور حیران کن پیش رفت حاصل کر لی ہے، جہاں اس نے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون بردار ہوائی جہاز “Jiu Tian” تیار کر لیا ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق یہ جدید طیارہ مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور چین کے فضائی دفاع کو بے مثال طاقت فراہم کرے گا۔

جدید جنگی حکمت عملی میں اہم سنگِ میل

چینی دفاعی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا یہ طیارہ نہ صرف تکنیکی لحاظ سے انتہائی جدید ہے بلکہ جارحانہ حکمت عملی میں بھی اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ “Jiu Tian” کا وزن 11 ٹن ہے اور یہ 6 ٹن وزنی ہتھیار یا ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 49 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے، جو اسے دشمن کے ریڈار اور دفاعی نظام سے محفوظ بناتی ہے۔

ایک وقت میں 100 ڈرونز فضا میں

یہ طیارہ 4300 میل کی طویل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہی مشن میں 100 چھوٹے ڈرونز فضا میں چھوڑ سکتا ہے، جن میں خودکش (کامی کازی) اور نگرانی کرنے والے (لوئٹرنگ) ڈرونز شامل ہیں۔ یہ ڈرونز دشمن کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

طیارے میں نصب جدید میزائل

“Jiu Tian” کو جدید میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے، جس سے اس کی جارحانہ طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ طیارہ دشمن کے علاقے میں گہرائی تک داخل ہو کر بیک وقت متعدد اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

عسکری دنیا میں انقلابی تبدیلی

عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ “Jiu Tian” جیسے ڈرون بردار طیارے نہ صرف روایتی جنگی حکمت عملیوں کو چیلنج کر رہے ہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں کے انداز کو بھی یکسر تبدیل کر رہے ہیں۔ چین کی یہ پیش رفت عالمی دفاعی توازن میں نئی سمت کا تعین کر سکتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *