ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا

0
news-1748882811-9251-(1)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی-13/1 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال سے تھا، اور وہ وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر تھیں۔ نامعلوم حملہ آور ان کے گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا موقف:

تھانہ سمبل پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔

اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف آن لائن دنیا بلکہ عام شہریوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ثنا یوسف کی موت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ عوام قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *