عمران خان کا چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

0
images (17)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے، جس سے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ماہرین بھی شامل تھے۔ ٹیم کا مقصد فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے تین مواقع پر بھی ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا تھا اور اس بار بھی انہوں نے تحریری طور پر انکار کا فیصلہ تفتیشی ٹیم کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈی ایس پی آصف جاوید نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“اگر ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش مکمل نہیں ہو سکے گی۔ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہی طے ہو گا کہ شواہد درست ہیں یا نہیں۔ ٹیسٹ کے بغیر تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔”

یاد رہے کہ تفتیشی ٹیم لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، تصدق، سلیم اور نوید کے علاوہ فارنزک ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان کی جانب سے مسلسل انکار سے نہ صرف تفتیشی عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے بلکہ اس کا اثر قانونی و سیاسی معاملات پر بھی پڑ سکتا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *