شاہد آفریدی کی بھارتی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت پر بھارت میں شدید ردعمل

0
shahid-afridi-jpg
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت میں پیش پیش رہنے والے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے اس پر واویلا مچاتے ہوئے نہ صرف شاہد آفریدی پر تنقید کی بلکہ تقریب منعقد کرنے والے اپنے ہی ہم وطنوں پر بھی الزامات کی بارش کر دی۔ واضح رہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں آفریدی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران شرکاء نے “بوم بوم آفریدی” کے نعرے لگا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی غیر ضروری اور حسد پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بہت سے صارفین نے شاہد آفریدی کی شخصیت کو سرحدوں سے بالاتر قرار دیا ہے

 

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *