کم عمری کی شادی کے خلاف مہم: یونیسف اور اداکارہ صبا قمر کی شراکت داری کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) یونیسف اور معروف اداکارہ صبا قمر نے پاکستان میں کم عمری کی شادی کے خلاف آگاہی مہم کے لیے شراکت داری کر لی ہے۔ اس مشترکہ اقدام کا مقصد معاشرے میں بچوں، خصوصاً لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور برابری کے فروغ کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
صبا قمر نے مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کم عمری کی شادی نہ صرف لڑکیوں کی تعلیم اور صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہے۔ انہوں نے معاشرے سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین مسئلے کے خلاف آگے آئیں، آگاہی پھیلائیں اور عملی اقدام کریں تاکہ بچیوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور بااختیار زندگی مل سکے۔
یونیسف کی یہ مہم بچوں کے حقوق کے تحفظ، تعلیم تک مساوی رسائی اور جنسی و سماجی برابری کے فروغ کا حصہ ہے، جس میں صبا قمر کی شمولیت اسے مزید موثر اور توجہ طلب بناتی ہے۔