پی ایس ایل 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو ٹائٹل پر 14 کروڑ روپے کا انعام

Lahore Qalandars' players celebrate the victory in the final of the Pakistan Super League (PSL) Twenty20 cricket match between Lahore Qalandars and Multan Sultans at the Gaddafi Cricket Stadium in Lahore on February 27, 2022. (Photo by Arif ALI / AFP)
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ لاہور قلندرز نے نہ صرف تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے) بھی جیت لی۔
رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی 2 لاکھ امریکی ڈالرز (تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے) کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔
شائقین کرکٹ نے لاہور کی اس تاریخی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا، جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی فتح کے بعد جشن منایا۔