جناح ہاؤس حملہ: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فردِ جرم عائد

0
13112639812874a
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔

یہ کارروائی ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل کی زیر صدارت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات جیسے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، اور محمود الرشید سمیت متعدد دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات مسترد کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ کو طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس، 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج اہم مقدمات میں سے ایک ہے، جس کی سماعت جیل میں سکیورٹی خدشات کے باعث کی جا رہی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *