فلم ‘رئیس’ کے پوسٹرز سے تصویر ہٹانے پر مائرہ خان کا ردعمل: “مجھے بالکل پروا نہیں”

0
ceb6ee51022ee23b8ab310160e8cd9f9
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور فضول حرکت قرار دیا۔ ماہرہ ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم کی پروموشن کے دوران جب ماہرہ خان سے بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے ان کی تصویر ہٹانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: “مجھے اس بات کا بالکل بھی دکھ نہیں ہوا، نہ ہی برا لگا، بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر فخر کرنے اور خوش ہونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا: “بھارتی اقدام ایک تنگ نظری اور چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، فن اور فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔”

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لوو گرو عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *