گھریلو تنازع پر سفاکی، شوہر نے بیوی اور بیٹی کی جان لے لی

0
000_Del8380242
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک گھریلو سانحے میں شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی بیوی اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ دوسری بیٹی کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *