آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز

0
25052000081747743728
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو ملکی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز دیتے ہوئے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، جنرل عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو آپریشن “بنیانِ مرصوص” کی اعلیٰ حکمت عملی، جرأت مندانہ قیادت اور دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اس اقدام کو ملکی دفاعی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ عسکری قیادت پر حکومت کا مکمل اعتماد برقرار ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن “بنیانِ مرصوص” کے دوران غیر معمولی خدمات انجام دینے والے فوجی و سویلین اہلکاروں، غازیوں اور شہداء کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔ ان اعزازات کا مقصد ان کی قربانیوں اور ملک و قوم کے لیے بے لوث خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ کے ان فیصلوں کو ملکی سلامتی، عسکری قیادت کے اعتماد، اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *