بھارت کی آبی دھمکی پر چین کا دوٹوک ردعمل، اہم اعلان سامنے آگیا

0
Pakistan and China flag together realtions textile cloth fabric texture
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی آبی جارحیت کی دھمکیوں کے بعد چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار میں نمایاں تیزی لا دی ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چین پاکستان کے فلیگ شپ ہائیڈرو پاور منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے، اور حال ہی میں ڈیم پر کنکریٹ بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو منصوبے کی تکمیل کی سمت ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خیبرپختونخوا میں واقع ہے، اور اس کی تکمیل آئندہ سال متوقع ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف 800 میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا کرے گا بلکہ پشاور شہر کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا، جس سے مقامی آبادی کو بڑا ریلیف ملے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیوں نے خطے میں کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ چینی اخبار کے مطابق، بھارت کی دھمکیوں کے بعد چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ پاکستان کی آبی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین اور پاکستان نہ صرف اس منصوبے پر بلکہ صنعتی ترقی، زراعت، اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لیے بھی متعدد شراکت داریوں پر کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم اور پاور پراجیکٹ بھی ان دوطرفہ تعاون کی واضح مثال ہے، جسے پاکستانی عوام “تین گھاٹیوں پراجیکٹ” کا ہم پلہ تصور کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، مہمند ڈیم نہ صرف پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ یہ خطے میں آبی خودکفالت اور بھارت کی ممکنہ آبی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط دفاعی حصار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *