نوشہرہ: مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت نازک

0
849432_30786270
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بچوں کی لاشوں اور ماں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

واقعے نے علاقے میں غم اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی جلد از جلد شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *