پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید، 19 مئی سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان

0
heavy-rain
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) شدید گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے باعث 19 اور 20 مئی کو صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل 15 سے 19 مئی کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً دن کے اوقات میں دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 19 مئی سے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اور 15 سے 19 مئی تک درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *