پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کردیا گیا

0
army-chief-psl
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پی ایس ایل کے تین مخصوص دن پاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے لیے مختص کیے گئے ہیں، تاکہ قومی سلامتی کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کو پاکستان آرمی کے نام کیا گیا۔ میچ سے قبل شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

آج کا دن پاک بحریہ (نیوی) کے نام ہے، جب کہ کل کا دن پاک فضائیہ (ایئرفورس) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا یہ اقدام افواج پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کے اعتراف کے طور پر سراہا جا رہا ہے، اور شائقین کرکٹ نے بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *