“اپنا کماؤ، اپنا کھاؤ” اسکیم کے تحت  وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ قائم کر دیا

0
maryam-11741440492-0
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈ” اسکیم کے تحت صوبے میں روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ صرف 90 دن کے قلیل عرصے میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے سے زائد کے قرض جاری کیے گئے، جبکہ 57,913 نئے کاروبار کے آغاز کا بھی ریکارڈ قائم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، جبکہ خواتین کی بھرپور شمولیت دیکھنے میں آئی۔ 6,753 خواتین نے مجموعی طور پر 3 ارب 42 کروڑ روپے کے قرض لے کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔

خصوصی اجلاس میں ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے اسکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ “چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس” کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب روپے اور “چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ” کے تحت 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کو 43 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔

دلچسپ اعداد و شمار:

  • سروسز فراہم کرنے والے 61,996 افراد کو 26 ارب 13 کروڑ روپے

  • ٹریڈنگ کے لیے 24,522 افراد کو 10 ارب 75 کروڑ روپے

  • ایگری سمال بزنس کے لیے 10,699 افراد کو 3 ارب 69 کروڑ روپے

  • ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کے لیے 1,312 افراد کو 3 ارب 91 کروڑ روپے

  • ٹریڈنگ و ڈسٹری بیوشن کے لیے 175 افراد کو 3 ارب 94 کروڑ روپے کے قرض ملے

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی اسکیم یا پراسیس تعطل کا شکار نہ ہو، اور درخواستوں کی جلد از جلد جانچ پڑتال مکمل کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آسان کاروبار کارڈ” اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا گیا، جو مقامی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ وزیراعلیٰ نے برآمدات اور مینو فیکچرنگ سیکٹر کے لیے بھی علیحدہ پلان طلب کر لیا ہے تاکہ صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *