بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 ورلڈ الیون میں بھارت کے دو کھلاڑیوں کو شامل کر لیا 

0
BabarAzam
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون کا اعلان کر دیا، جس میں انہوں نے بھارت کے دو کھلاڑیوں سمیت افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے معروف کھلاڑیوں کو شامل کیا، لیکن حیران کن طور پر ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر رکھا۔

بابر اعظم نے ایک حالیہ انٹرویو میں، جہاں پی ایس ایل 10 کے دوبارہ آغاز سے قبل ان سے ان کی مثالی ٹی 20 ٹیم کے بارے میں سوال کیا گیا، میزبان کی شرط کے مطابق ایک ملک سے صرف دو کھلاڑی چنے۔ اوپننگ کے لیے انہوں نے روہت شرما (بھارت) اور محمد رضوان (پاکستان) کو منتخب کیا، جب کہ فخر زمان (پاکستان) کو ون ڈاؤن پوزیشن کے لیے چنا۔

مڈل آرڈر میں سوریا کمار یادیو (بھارت)، جوز بٹلر (انگلینڈ) اور ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔ آل راؤنڈر کے طور پر مارکو جانسن (جنوبی افریقہ) کو ٹیم میں جگہ دی گئی، جبکہ اسپن شعبے کی قیادت افغانستان کے راشد خان کے سپرد کی گئی۔

فاسٹ بولنگ لائن اپ میں بابر نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ کو شامل کیا۔

بابر اعظم کی ڈریم ٹی 20 ورلڈ الیون درج ذیل ہے:

  1. روہت شرما (بھارت)

  2. محمد رضوان (پاکستان)

  3. فخر زمان (پاکستان)

  4. سوریا کمار یادیو (بھارت)

  5. جوز بٹلر (انگلینڈ)

  6. ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)

  7. مارکو جانسن (جنوبی افریقہ)

  8. راشد خان (افغانستان)

  9. پیٹ کمنز (آسٹریلیا)

  10. مچل اسٹارک (آسٹریلیا)

  11. مارک ووڈ (انگلینڈ)

بابر کی جانب سے ویرات کوہلی جیسے بڑے نام کو نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے، تاہم ان کے انتخاب کو بیلنسڈ کمبی نیشن قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *