مالاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں خوفناک آگ، جنگلی حیات کو شدید نقصان

0
1212300_2558566_at_akhbar
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات متاثر ہوئی ہے، جب کہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں پہنچنا مشکل ہے، اس لیے آگ بجھانے کے لیے اضافی وسائل درکار ہیں۔ مقامی افراد نے بھی اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پر واقع ایک میڈیسن گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹر باؤزرز نے حصہ لیا۔ گودام میں موجود ادویات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *