بھارتی جارحیت کے دوران زخمی مزید دو جوان شہید، پاک افواج کے شہداء کی تعداد 13 ہو گئی

0
army-3-jpg
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — حالیہ بھارتی حملوں کے دوران زخمی ہونے والے افواجِ پاکستان کے مزید دو سپوت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ 78 اہلکار تاحال زخمی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں نہ صرف سیکیورٹی اہلکار بلکہ خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی متاثر ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار محمد نوید (پاک فوج) اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز (پاک فضائیہ) شامل ہیں۔ دونوں سپوت دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ یہ بہادر جوان دشمن کے حملوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے رہے اور بے مثال جرات و استقامت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں ہمارے قومی عزم اور اتحاد کی علامت ہیں۔ پوری قوم اپنے ان عظیم ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قربانیاں قوم کی اجتماعی یادداشت کا حصہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور قربانی کی روشن مثال بنیں گی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *