پاکستان کے ممکنہ حملے کے خدشے پر بھارت میں 90 پروازیں منسوخ

0
aircraft_1745516745451
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — پاکستان کے ممکنہ جوابی حملے کے پیشِ نظر بھارت میں بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ اور ایئرپورٹس بند کیے جا رہے ہیں۔

بھارت کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جن میں 5 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ملک کے مختلف حصوں میں ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف سے گزشتہ روز سے ملک بھر میں تقریباً 27 ایئرپورٹس کو بند کر رکھا ہے۔ بھارتی وزارت شہری ہوابازی کی جانب سے جاری نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔

روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر، لیہہ، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، شملہ، دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر، کشن گڑھ، بھودرہ، راجستھان، کانڈلا، کیشود اور بھوج شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان میں سے کئی ایئرپورٹس کو ایئرلائنز اور انڈین ایئر فورس مشترکہ طور پر استعمال کرتی ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *