بھارتی رافیل طیارے پاکستانی ایئر فورس کے سامنے نہ ٹھہر سکے

لاہور (ویب ڈیسک) — پاکستانی فضائیہ کی بروقت کارروائی کے باعث بھارتی فضائیہ کے جدید رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی حدود میں واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حدود کے اندر رہتے ہوئے گشت کی کوشش کی۔
پاکستان ایئر فورس کے ریڈارز نے ان طیاروں کی فوری نشاندہی کی، جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور مستعد ردعمل دیا۔ پاکستانی کارروائی کے بعد بھارتی رافیل طیارے شدید گھبراہٹ کا شکار ہو کر واپسی پر مجبور ہو گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج اور ایئر فورس بھارتی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔