پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں تیزی

0
28091047e6efd13
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حملے کے بعد مودی حکومت اور انتہا پسند ہندو گروہوں نے مسلمانوں کے خلاف منظم مہم میں شدت پیدا کر دی ہے۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس واقعے کے بعد ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جب کہ انتقامی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے جبر پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر، میناکشی گنگولی نے واضح کیا کہ پہلگام حملے کو اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا طرزِ عمل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آ سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین نے عالمی اداروں کی رپورٹس کو مودی حکومت کی جارحیت کا ناقابلِ تردید ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فالس فلیگ حملے کو بہانہ بنا کر کشمیری مسلمانوں کے گھروں کو گرانا ایک بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *