بھارت سے پاکستانی سفارتکار اور عملے کے 7 ارکان وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) — بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 7 ارکان واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
واہگہ بارڈر ذرائع کے مطابق، شام کے وقت سہیل قمر اور ان کے چار ساتھی واہگہ کے ذریعے لاہور پہنچے، جبکہ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے تین ارکان اور ان کے 26 اہلِ خانہ وطن واپس آئے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے، اور واپسی کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے