سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

0
images (8)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) — سعودی وزارت داخلہ نے حج کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام مناسکِ حج کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے اور غیر مجاز افراد کی شرکت کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش پر 20 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا، جبکہ وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات میں داخلے پر بھی یہی جرمانہ عائد ہوگا۔

اگر کوئی شخص بغیر اجازت نامے والے زائرین کو مخصوص حج زون میں پہنچانے یا مدد فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا، تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح، غیر قانونی زائرین کو رہائش دینے والے افراد یا اداروں پر بھی ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور انہیں آئندہ 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کی جا سکتی ہیں۔

ان قوانین کا اطلاق یکم ذوالقعدہ سے 14 ذوالحجہ تک ہوگا۔ وزارت داخلہ نے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ حج قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حج کا ماحول محفوظ اور پرامن بنایاجا سکے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *