بہاولپور میں 75 غریب جوڑوں کی شادی کی شاندار تقریب

0
images (7)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (ویب ڈیسک) — وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت بہاولپور میں ایک یادگار اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں 75 مستحق اور غریب جوڑوں نے ایک ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا۔

یہ تقریب بہاولپور کی چھ تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں متوسط اور نادار خاندانوں کو شادی جیسے بڑے اخراجات سے نجات دلانا تھا۔ تقریب میں دلہنوں اور دولہوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ پنڈال میں روایتی دھنوں پر شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر نئے جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کی مالی معاونت بھی دی گئی، تاکہ وہ اپنی نئی زندگی بہتر انداز میں شروع کر سکیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *