یکم مئی کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) — سندھ حکومت نے یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں جمعرات کے روز تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ مزید یہ کہ یکم مئی کو اسکولز، کالجز اور جامعات بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مزدوروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ عوام یکم مئی کا دن بھرپور انداز میں مناسکیں۔